۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیلی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان غازی نقوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق خبر کے بارے میں عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے، حکومت وضاحتی بیان جاری کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق خبر کے بارے میں عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے، حکومت وضاحتی بیان جاری کرے۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان غازی نقوی نے کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان کوایسے کسی مشترکہ پروگرام میں شمولیت سے اجتناب کرنا چاہیئے کہ جہاں سے اسرائیل ایسے مواقع کو اپنے حق میں استعمال کرے۔ پاکستان کی واضح خارجہ پالیسی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، لہذا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ بن جانا کہ جہاں اسرائیل بھی شریک ہو، پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر عوامی جذبات کو ابھارنے کا بہانہ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ تین سال سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، چند عرب ممالک نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا،جو شہدائے فلسطین سے غداری اور اُمت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

ہم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد شاہد شیرازی IR 22:43 - 2022/02/22
    0 0
    سلام علیکم۔ طبق آئین اور اسلامی اقتدار کے بات بالکل ٹھیک ہے لیکن بات یہ ہے کہ کیا ہمارے آئینی حکمران آئین پاکستان کو پہلے پایمال نہیں کرچکے ہیں۔ کیا آئین پاکستان میں یہ نہیں کہ عوامی نمایندہ کو تمام اسلامی اقدار کا پاسدار اور جان بوجھ رکھتا ہو کوئی تو ایک ان میں سے بتائیں جنہیں اسلامی اقدار اور ان کی پاسداری کی مثال ہو۔ کوئی ایک تو اب یہ ڈھول پیٹنا ایسا ہے جیسے بھیند کے آگے بین بجانے کا۔ انہوں نے وہی کرنا ہے جو ان کے باپ دادا کررہے تھے ان کے اوپر صرف لبادہ مسلمان ہے جتنا اسلام اور اسلامی اقدار کی دھجیاں ان لوگوں نے اڑائی ہیں شاید تاریخ اسلامی میں کسی نے اڑائی ہوں۔